حیدرآباد ۔18 ستمبر (اعتماد نیوز) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو
نائیڈو نے آج کلکٹروں کے ساتھ منعقدہ اہم اجلاس میں محکمہ مال میں بد
عنوانیوں کے خاتمہ پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس
دور میں بھی
اس اہم شعبہ میں خوب بد عنوانی چل رہی ہے جسکو فوری ختم کرنا ترقی کا اہم
تقاضا ہے۔ وجئے واڑہ کے گیٹ وے ہوٹل میں انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل کے
مناسب استعمال سے ہی ترقی کی شرح میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔